چنتامنی:6 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ کے واقع کاسپلی گاؤں کے قریب موجود سریکلچرکالج کے طلبہ پچھلے 18 /دنوں سے مختلف مطالبات کو سامنے رکھ کر مسلسل احتجاج کو جاری رکھیں ہوئے ہیں۔آج سریکلچر کالج کے طلبہ اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سریکلچر کالج میں ریاست کرناٹک کے بلاری ،بلگام،داروڈ،گدگ،منگلور وغیرہ شہروں سے طلباء اکر کرایہ پر کمرے لیکر تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن ہم لوگ اتنی دور سے اکر یہاں تعلیم حاصل کئے اس سے ہمیں کچھ فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ہم لوگ امتحانوں میں نمایاں کامیاب حاصل کے باوجود (آئی ۔سی۔اے۔آر)(جے ۔آر۔ایف)کا امتحان لکھنے کا موقع نہیں فراہم کیاجارہا ہے اور سیٹ تک نہیں دیا جارہا ہے ۔اس کے متعلق کئی مرتبا وزیر برائے زراعت سے بھی ملاقات کرکہ ہمارے مطالبات کوسامنے رکھا گیا لیکن وہ مان نے کے لئے تیار نہیں صرف ہمیں جھوٹی تسلی دلاکر بھیج رہے ہیں۔
طلبہ نے شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سریکلچر کالج میں زیر تعلیم طلبہ کو بینکنگ کا امتحان (IBPS)تک لکھنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے اور امتیاز برتا جارہا ہے اس کورس کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی ہے اسلئے مجبور ہوکر سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس کالج میں کورس کو مکمل کئے طلبہ کو سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں،بینکوں میں خالی عہدے ہیں ان عہدوں پر سریکلچر کالج کے اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کو مقرر کیاجارہا ہے اور ریاست کے مختلف کالجوں میں سریکلچر یعنی ریشم صنعت کے بارے میں پڑھانے کیلئے بہترین لکچرروں کے طور پر تقرر عمل میں لایاجائے اور محکمہ جنگلات میں آر ایف او،ڈی آر ایف او کے عہدوں پر بھی ان امیدواروں کا تقرر کیاجائے۔
آج احتجاج کررہے سریکلچر کالج کے طلبہ کے پاس وزیر برائے صحت و کولار ضلع نگران وزیر رمیش کمار نے پہنچ کر احتجاج کررہے طلبہ سے کہا کہ اس طرح کلاسس کو بائیکاٹ کرکہ احتجاج کرنے سے تمہیں خود نقصان ہوگا تمہارے جو بھی مطالبات ہے ان کوجلد مکمل کرنے کے لئے حکومت پر میں خود دباؤ ڈالونگا ۔ مطالبات جو بھی ہے اُس کے متعلق متعلقہ وزیر سے بھی بات چیت کرونگا ۔
رمیش نے کمار نے احتجاج کررہے طلبہ کو کئی طرح سے منانے کی کوشش کی لیکن طلبہ نے رمیش کمار سے جواب دیا کہ جب تک ہمارے مانگیں پورا نہیں کئے جاتے اُس وقت تک ہم لوگ احتجاج کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر سریکلچر کالج کے طلبہ نے رمیش کمار مختلف مطالبات پر مشتمل میمورنڈم دیا رمیش کمار نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سریکلچر کالج کے طلبہ کے جو بھی مانگیں ہیں انھیں پوری کرنے کی بے انتہا کوشش کی جائیگی ان کے چند مطالبات کو پورا کرنے کی سکت ریاست حکومت کو ہے اور بقیہ چند مطالبات مرکزی حکومت ہی پورا کرسکتی ہے۔
انہوں نے آخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں دس دنوں کے اندر چنتامنی کے سرکاری اسپتال کا جائزہ لیتا ہوں اور اُ س سرکاری اسپتال میں جو بھی مسائل ہیں انہیں آئستہ آئستہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں بیشتر مسائل ہیں ان مسائل کو آئندہ دنوں میں حل کرنے کی بے انتہا کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالس کے ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئے شکایتیں آنے کا موقع نہ دیتے ہوئے ڈیوٹی کو ایمانداری سے کرے ۔اس احتجاج میں بلاری کے طلبہ علم عبدالشیخ ،دامودر،کرن گوڈا،انیل،چائترا،سوشیمتا،آکرش،سبھاش،وغیرہ موجود رہے۔
بکریاں چارہ رہی نابینی پر حملہ
چنتامنی:6 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)سڑک کے کنارے بکریاں چارہ رہی نابینی کی بکریاں مرچ کے کھیت میں گھوسنے سے برہم کھیت کے مالک نابینی پر شدید حملہ کردیا یہ واقع چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود ویرو پکشا پورم میں پیش آیا ہے۔
چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق ویرو پکشا پورم کی ساکنہ دیوماّ (43 )جو نابینی ہے وہ حسب معلوم بکریوں کو سڑک کے کنارے چارہ رہی تھی بکریاں سڑک کے کنارے موجود مرچ کے کھیت میں گھوسنے سے مرچ کھیت کا مالک منجوناتھ برہم ہوکر دیوماّ کی خوب پٹائی کرکہ شدید حملہ کردیا ہے دیوماّ یہاں کے سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہے اس خصوصی میں رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔